[X]

پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کے خلاف بھی سخت قدم اٹھا لیا

پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کے خلاف بھی سخت قدم اٹھا لیا

پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کے خلاف بھی سخت قدم اٹھا لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کی بھی بنیادی رکنیت ختم کردی ۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیگٹو کمیٹی کے بھی رکن ہیں ، مرکزی قیادت سے درخواست کی گئی ہے کہ دونوں رہنماؤں کی سی ای سی رکنیت بھی معطل کی جائے۔

خیال رہے کہ رانا فاروق کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ لطیف کھوسہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بنوانا چاہتے تھے ، ایسا نہ ہونے پر انہوں نے پارٹی قیادت کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *