یہ جڑواں بچے حقیقت میں کزن ہیں – حیران کن انکشاف جس نے انٹرنیٹ صارفین کو الجھا کر رکھ دیا٬ آخر یہ کیسے ممکن ہے؟

جڑواں نوجوانوں کی ایک جوڑی اپنے ایک انوکھے اور دلچسپ انکشاف کی وجہ سے بے وائرل ہورہی ہے- حال ہی میں ان جڑواں نوجوانوں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ دونوں آپس میں کزن بھی ہیں اور بھائی بھی- اس انکشاف نے لوگوں کو ایک نئی الجھن میں ڈال دیا ہے کیونکہ لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر یہ کیسے ممکن ہے؟ تاہم اس رشتے کی حقیقت بھی ان نوجوانوں کے انکشاف ہی کی طرح دلچسپ ہے-
ہر کوئی انہیں بھائی سمجھتا ہے
یہ دونوں جڑواں نوجوان ٹک ٹاکر ہیں اور دونوں ہی پیٹر کے نام سے جانے جاتے ہیں- بلکل ایک جیسے نظر آںے والے ان دونوں نوجوانوں نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ہم جڑواں نہیں ہیں بلکہ ہم صرف اصل میں جڑواں کزن ہیں-
ان نوجوانوں نے آپس میں اتنی زیادہ مشابہت کی وجہ یہ بتائی کہ ہم دونوں کے والد آپس میں جڑواں بھائی ہیں جبکہ ہماری مائیں بھی آپس میں جڑواں بہنیں ہیں- اس لیے چونکہ ہمارے والدین جڑواں ہیں تو ہم بھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑواں بچوں جیسی مشابہت رکھتے ہیں-