[X]

صرف 15 دن میں ویزا انٹرویو ہوگیا٬ بیرون ممالک کے ویزے کیسے حاصل کیے جارہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

صرف 15 دن میں ویزا انٹرویو ہوگیا٬ بیرون ممالک کے ویزے کیسے حاصل کیے جارہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف
اگر آپ پاکستان سے یورپی ممالک کا سفر کرنا چاہیں تو یہ زیادہ پیچیدہ نہیں ہونا چاہیے لیکن اب بظاہر ایسا مشکل ہو چکا ہے۔ پاکستان سے یورپی ممالک کے سفر کے لیے آپ کو کرنا یہ ہوتا ہے کہ آپ کو جس ملک جانا ہوتا ہے اس کے سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جائیں اور ویزے کی درخواست جمع کروا دیں۔

آپ کو یا تو ویزا مل جائے گا یا انٹرویو کی تاریخ مل جائے گی۔ آپ انٹرویو دیں، ویزا لیں، جہاز کا ٹکٹ خریدیں اور پرواز کر جائیں لیکن اگر آپ کو ویزے کے لیے انٹرویو کی تاریخ ہی نہ ملے؟ یا اگر ملے تو وہ بھی ایک سال بعد کی تو آپ ایسے میں کیسے جا سکتے ہیں؟

ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت سے ایسے مضامین یا پوسٹس سامنے آ رہی ہیں جن میں لوگ یہ بتا رہے ہیں کہ انھیں زیادہ تر یورپی ممالک سے ویزے کے لیے متعلقہ سفارتخانے سے انٹرویو کا وقت کئی ماہ بعد کا مل رہا ہے۔

اس لیے بہت سے لوگ جلد انٹرویو کی تاریخ یا ’اپوائنٹمنٹ‘ حاصل کرنے کے لیے کئی ہزار روپے خرچ کر کے ’بلیک مارکیٹ‘ سے یہ اپوائنٹمنٹس خرید رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وہ یورپی ممالک جو یورپی اتحاد یعنی ’شینجن‘ میں شامل ہیں ان کے کسی ایک ملک ہی سے آپ شینجن ویزا لے کر تمام ملکوں میں سفر کر سکتے ہیں۔ اس کا زیادہ تر فائدہ ان لوگوں کو ہوتا ہے جو سیر و سیاحت یا کاروبار وغیرہ کے لیے ان ممالک کا سفر کرنا چاہتے ہیں تاہم تعلیم، علاج، نوکری یا کاروبار کے لیے آپ کو صرف اسی ایک مخصوص ملک کا ویزا درکار ہوتا ہے جہاں آپ کو جانا ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے ایسے ’گروپ‘ بھی سامنے آ رہے ہیں جن پر کھلے عام بظاہر مختلف ممالک کے ویزوں کے لیے انٹرویو کی اپوائنٹمنس بیچی اور خریدی جا رہی ہیں۔

ان میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک باقاعدہ گروپ یورپی ملک جرمنی کے ویزے کے حصول کے حوالے سے بھی موجود ہے۔ پاکستان میں بہت سے ٹریول ایجنٹس اور کنسلٹنٹس نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان سے شینجن ویزا لینے کے خواہشمند افراد ان دنوں زیادہ تر جرمنی کا رخ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *