بھارتی فوج میں سالانہ 100 سے زائد خودکشی کے واقعات رپورٹ

بھارتی فوجی افسران اور جوان اپنی زندگیوں کا خاتمہ خود کرنے لگے، ہر تیسرے روز ایک فوج اپنی جان کا خاتمہ کرنے لگا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج میں سالانہ 100 سے زائد خودکشی کے واقعات پیش آتے ہیں۔ زیادہ تر فوجیوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2001 ایک سے اب تک 3 ہزار 300 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کرچکے۔ صرف پچھلے پانچ سال کے دوران 800 سے زائد بھارتی فوجی اپنے افسران بالا کے رویے سے تنگ آکر اپنی زندگی ختم کرچکے۔
بھارتی،فوج میں خواتین افسران بھی خود کشیوں پر مجبورہیں۔ سنہ 2006 میں لیفٹیننٹ سشمیتا چکروَرتی نے بھرتی کے صرف 10 ماہ بعد ہی اپنی جان لے لی تھی۔ سشمیتا نے الزام لگایا کہ افسران رات گئے ڈانس پارٹیوں اور ناجائزمطالبات پر مجبور کرتے تھے۔ 2007ء میں کیپٹن نیہاراوت نے اپنے میجر جنرل پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔