اب گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔۔ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی وطن واپسی۔۔ تصویر کے ساتھ کیا پیغام دیا؟

خوبصورت اور روح پرور لمحات سے لبریز پاکستانی کھلاڑیوں کا حج کا سفر اب اختتام پذیر ہے۔ وطن لوٹتے ہوئے کھلاڑی افتخار احمد نے تمام حاجی کھلاڑیوں کی گروپ فوٹو شئیر کی جس میں سب کے چہروں پر نور دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستانی مداحوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو حج کی مبارکباد دی جارہی ہے جبکہ خیریت سے وطن واپسی کے لئے بھی دعائیں جاری ہیں